6 مارچ 2015 - 12:56
قطر اور سعودی عرب مسا‏ئل کھڑے کر رہے ہیں

ترکی میں مذہبی رہنما "شیخ صلاح الدین اوزگوندوز" نے کہا ہےکہ سعودی عرب اور قطر عالم اسلام کے لئے مسائل کھڑے کررہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "شیخ صلاح الدین اوزگوندوز" نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کی مذمت کی- شیخ صلاح الدین نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر اسلامی ملکوں کے خلاف اقدامات کررہے ہیں اور ان ہی ملکوں کی سازش کے نتیجے میں مشرق وسطی سے لے کر افریقہ تک اسلامی، تاریخی آثار تباہ ہو رہے ہیں- ترک مذہبی رہنما نے شام و عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی انسانیت سوز مجرمانہ کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں بھی سعودی عرب اور قطر، عوامی تحریک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں- انہوں نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب نے پورے عالم اسلام میں مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں اور دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں- "شیخ صلاح الدین اوزگوندوز" نے کہا کہ حال ہی میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کے شہر موصل میں مسجدوں اور تاریخی کلیساوں کو تباہ کردیا ہے- انہوں نے کہا کہ یہ کلیسا سات ہزار سالہ تاریخ کا حامل ہیں- واضح رہے بدنام زمانہ دہشت گرد تکفیری گروہ داعش نے حالیہ دنوں میں موصل کے میوزیم میں تاریخی اور اسلامی آثار تباہ کئے ہیں نیز اسی شہر کے مرکزی کتب خانے پر قبضہ کرنے کے بعد بہت سے قلمی نسخے اور کتابیں نذر آتش کردی ہیں- حکومت عراق نے داعش کے تنگ نظر دہشت گردوں کے ہاتھو انسانی ورثے کی تباہی سلسلے میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲